پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ٹیم ملتان سلطانز کی فروخت کے لیے باضابطہ طور پر اشتہار جاری کر دیا ہے۔ اشتہار کے مطابق خواہشمند پارٹیز ٹیم کے فرنچائز رائٹس حاصل کرنے کے لیے بڈ جمع کرا سکتی ہیں۔ تکنیکی تجاویز اور دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق تکنیکی طور پر کوالیفائی کرنے والے بڈرز ہی اگلے مرحلے میں آگے بڑھ سکیں گے۔ یہ عمل حالیہ آکشن کا تسلسل ہے جس میں پی سی بی نے پی ایس ایل کی دو نئی ٹیمیں فروخت کی ہیں، جس کے نتیجے میں آنے والے سیزن میں لیگ میں ٹیموں کی کل تعداد آٹھ ہو جائے گی جن میں حیدرآباد اور سیالکوٹ کی نئی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔
ماخذ: جیو نیوز اردو