اپنی جان خطرے میں ڈال کر پرندے کو بچانے والا شخص سوشل میڈیا کا ہیرو بن گیا

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

اپنی جان خطرے میں ڈال کر پرندے کو بچانے والا شخص سوشل میڈیا کا ہیرو بن گیا

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر خاصی بلندی پر کرین سے لٹک کر تاروں میں پھنسے ایک پرندے کو آزاد کراتا دکھائی دیتا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ پنجاب میں پیش آیا، جہاں یہ شخص زمین سے خاصی اونچائی پر کرین کے سہارے لٹکا ہوا ہے اور اس کے سامنے اسٹریٹ لائٹ کے قریب تاروں میں ایک پرندہ بری طرح پھنسا ہوا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شدید خطرے کے باوجود وہ شخص پرسکون رہتا ہے اور ایک نوکیلے آلے کی مدد سے آہستگی سے تار کاٹ کر پرندے کو آزاد کرانے میں مصروف نظر آتا ہے، اس بات کا خاص خیال رکھتے ہوئے کہ نہ تو پرندے کو نقصان پہنچے اور نہ ہی اس کا اپنا توازن بگڑے۔ چند لمحوں بعد پرندہ آزاد ہو کر اڑ جاتا ہے اور کرین پر موجود افراد اس شخص کو بحفاظت واپس کھینچ لیتے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کے جذباتی ردِعمل سامنے آئے اور بیشتر افراد نے اس شخص کی بہادری، ہمدردی اور اس خطرناک صورتحال میں پرندے کی جان بچانے کی کوشش کو خوب سراہا، جس کے بعد وہ سوشل میڈیا کا ہیرو بن گیا۔

تازہ ترین پوسٹ ....

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔