بلوچستان حکومت نے صوبے میں امن و امان کی بہتری اور سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے 31 جنوری 2026 تک دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں درج ذیل سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے:
اسلحہ کی کھلی نمائش,موٹر سائیکل پر ڈبل سواری,گاڑیوں پر سیاہ (کالے) شیشوں کا استعمال,بغیر رجسٹریشن کے موٹر سائیکلوں کی نقل و حرکت,4 سے زائد افراد کا اجتماع، جلوس یا ریلیوں کا انعقاد,عوامی مقامات پر چہرہ چھپانے کے لیے مفلر یا ماسک کا استعمال حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دفعہ 144 کے نفاذ کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کریں، تاکہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا سکے۔
ماخذ: جیو نیوز اردو