محسن نقوی کا الزام بھارتی مظالم پر اقوام عالم کی دوغلی پالیسی اور مجرمانہ خاموشی

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

محسن نقوی کا الزام بھارتی مظالم پر اقوام عالم کی دوغلی پالیسی اور مجرمانہ خاموشی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 5 جنوری، یوم حق خودارادیت کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر بھارتی مظالم پر “دوغلی پالیسی اور مجرمٰانہ خاموشی” کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔

محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ 77 سال گزرنے کے باوجود کشمیری عوام کو ان کے جائز حقِ خودارادیت سے محروم رکھنا بدترین ظلم ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر ایک متنازع خطہ اور 7 دہائیوں سے حل طلب عالمی مسئلہ ہے، اور کشمیری عوام اقوام متحدہ کے وعدوں کی تکمیل کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے عالمی اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتظار اقوام متحدہ، عالمی برادری اور انسانی حقوق کے علمبردار ممالک کے ضمیروں کو جھنجھوڑ رہا ہے۔ ان کے الفاظ میں، “بھارتی مظالم نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے” اور طاقت کے زور پر حق خودارادیت کو کچلنے کی کوششیں عالمی قوانین اور جمہوری اصولوں کی نفی ہیں۔

محسن نقوی نے واضح کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا اصولی، اخلاقی اور سفارتی سطح پر بھرپور حامی رہا ہے اور یہ حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔

ماخذ: سٹی 42

تازہ ترین پوسٹ ....

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔