وہ چنچل لڑکی از امجد اسلام امجد

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

Browse International News

وہ چنچل لڑکی از امجد اسلام امجد

وہ چنچل البیلی لڑکی میری نظمیں یوں پڑھتی ہے

جیسے اُن نظموں کا محور

اِس کی اپنی ذات نہیں ہے

یعنی اتنی سندر لڑکی اور کوئی بھی ہوسکتی ہے

جیسے اس کو علم نہیں یہ ساری باتیں، اس کی ہیں

ساری گھاتیں اس کی ہیں

ہر آہٹ ہے اس کی آہٹ، سب سائے ہیں اس کے سائے

سارے محمل اس کے ہیں

ہر خوشبو ہے اس کی خوشبو، سب چہرے ہیں اس کے چہرے

سارے آنچل اس کے ہیں

جیسے اس کو علم نہیں ہے اس لڑکی کے سارے کام

سارے نام اسی کے ہیں

ہر کھڑکی ہے اس کی کھڑکی سارے بام اسی کے ہیں

اس لڑکی کے نام سے میں نے جوکچھ اپنے نام لکھا ہے

اُس سے ہی منسوب ہوا ہے

(شاید میرا وہم ہو لیکن، میں نے یہ محسوس کیا ہے)

جب میں نظم سناتا ہوں، وہ آنکھ چرانے لگتی ہے

مجھ سے نظریں مل جائیں تو وہ شرمانے لگتی ہے

کچھ لمحے وہ چنچل لڑکی گُم سُم سی ہوجاتی ہے

لیکن تھوڑی دیر میں پھر سے پتھر کی ہوجاتی ہے

جسیے میری نظم کی لڑکی

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔