9 مئی ڈیجیٹل دہشت گردی کیس میں 5 ملزمان کو دو دو بار عمر قید کی سزا

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

9 مئی ڈیجیٹل دہشت گردی کیس میں 5 ملزمان کو دو دو بار عمر قید کی سزا

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے واقعات سے منسلک ڈیجیٹل دہشت گردی کے اہم مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے پانچ ملزمان کو سخت سزائیں سنائی ہیں۔ عدالت نے عادل راجا، حیدر مہدی، وجاہت سعید، صابر شاکر اور معید پیرزادہ کو ڈیجیٹل دہشت گردی کے الزام میں ہر ایک کو دو، دو بار عمر قید کی سزائیں سنائی ہیں۔

جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو دیگر دفعات کے تحت مجموعی طور پر مزید 35 سال قید اور ہر ملزم پر 15 لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کیے۔ یہ ٹرائل اور فیصلہ ملزمان کی غیر موجودگی میں مکمل کیا گیا، جو انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت جائز عمل ہے۔

مقدمے کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے 24 گواہان پیش کیے گئے تھے۔ ملزمان کی جانب سے عدالت کی مقرر کردہ وکیل گلفام اشرف گورائیہ نے پیروی کی۔

یاد رہے کہ یہ ملزمان 9 مئی کے واقعات سے متعلق دیگر عدالتی مقدمات میں بھی سزا یافتہ ہیں، جن میں تھانہ آبپارہ اور تھانہ رمنا کے مقدمات شامل ہیں، جہاں انہیں عمر قید سمیت مختلف سزائیں سنائی گئی تھیں۔

ماخذ: جیو نیوز اردو

تازہ ترین پوسٹ ....

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔