ریاض (اسپورٹس ڈیسک): عالمی فٹ بال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور تاریخی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ وہ دنیا کے پہلے ارب پتی (Billionaire) فٹ بالر بن گئے ہیں۔ معروف اقتصادی جریدے فوربز (Forbes) کے مطابق رونالڈو کی مجموعی دولت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے، جس میں کھیل، اشتہارات، برانڈز، بزنس انویسٹمنٹس اور سوشل میڈیا آمدنی شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق رونالڈو نے اپنی موجودہ کلب ٹیم النصر (Al-Nassr FC) سے سالانہ 200 ملین ڈالر کے معاہدے کے ساتھ فٹ بال کی تاریخ کا سب سے بڑا کمرشل کنٹریکٹ کیا، جبکہ Nike، Clear، Herbalife، Jacob & Co اور CR7 فیشن برانڈ سے ان کی آمدنی بھی لاکھوں ڈالر سالانہ ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے اب تک کیریئر میں 900 سے زائد گول اسکور کیے اور وہ پانچ مرتبہ Ballon d’Or ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ “میں نے ہمیشہ محنت، نظم و ضبط اور یقین کے ساتھ زندگی گزاری، اور یہ کامیابی صرف فٹ بال نہیں بلکہ ایک زندگی بھر کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔”
معاشی ماہرین کے مطابق رونالڈو کی یہ کامیابی اسپورٹس انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور برانڈ ویلیو کے بڑھتے رجحان کی عکاسی کرتی ہے۔