نیویارک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ وہ اجلاس کے دوران عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور مختلف موضوعات پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر، فلسطین کی صورتحال، عالمی معیشت میں ترقی پذیر ممالک کے چیلنجز اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے موضوعات کو اجاگر کریں گے۔ ان کا شیڈول امریکا، چین، ترکی اور عرب ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں پر بھی مشتمل ہے۔