لندن: وزیراعظم پاکستان نے برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر لیا ہے جس دوران انہوں نے برطانوی ہم منصب اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج لندن سے امریکا روانہ ہوں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیراعظم کے دورہ امریکا میں معاشی تعاون اور سلامتی کے معاملات ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔