ننکانہ صاحب: بابا گورونانک کی برسی کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات آج اپنے آخری روز میں داخل ہو گئی ہیں۔ گردوارہ جنم استھان میں ہزاروں سکھ یاتریوں نے حاضری دی اور مذہبی رسومات ادا کیں۔ یاتریوں نے پاکستان اور پوری دنیا کے امن، سلامتی اور بقا کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔
محکمہ اوقاف اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ زائرین کے لیے رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ سکھ برادری نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ انہیں مکمل مذہبی آزادی اور سہولتوں کے ساتھ رسومات ادا کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔