لاہور: صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 9 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اس سال ڈینگی کے کیسز کی مجموعی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ اسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم کر دیے گئے ہیں۔
محکمہ صحت کے حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گھروں اور دفاتر میں پانی جمع نہ ہونے دیں، مچھروں سے بچاؤ کیلئے اسپرے اور مچھر دانی کا استعمال کریں، اور کسی بھی مشتبہ علامات کی صورت میں فوری طور پر قریبی اسپتال سے رجوع کریں۔