لاہور: حکومتِ پنجاب نے صوبے کے تمام اضلاع میں واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسیز (واساز) کے قیام کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی اور نکاسیٔ آب کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ حکام کے مطابق ہر ضلع میں واسا کی طرز پر ادارے قائم کیے جائیں گے جو مقامی سطح پر پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کی دیکھ بھال کریں گے۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ نئے ادارے نہ صرف عوام کو بہتر سہولیات فراہم کریں گے بلکہ سیلابی پانی کے مؤثر انتظام اور ماحولیاتی مسائل کے حل میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔ منصوبے کے تحت جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی جبکہ عملے کو خصوصی تربیت دی جائے گی۔