سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایک بار پھر جلد کے کینسر کا سامنا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں یہ بیماری ایک حقیقت ہے اور اس بار ان کی ناک پر دوبارہ نشان سامنے آیا ہے۔
کلارک نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی جلد کا باقاعدگی سے معائنہ کرواتے رہیں کیونکہ احتیاط ہمیشہ علاج سے بہتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے معاملے میں بروقت چیک اپ اور ابتدائی تشخیص نہایت اہم ہے۔
واضح رہے کہ مائیکل کلارک کو چند سال پہلے بھی جلد کے کینسر کی علامات ظاہر ہوئی تھیں لیکن اس وقت انہوں نے فوری طور پر اس بارے میں عوام کو آگاہ نہیں کیا تھا۔