رائیونڈ؛ 30 روپے کے تنازع پر پھل فروشوں کے ہاتھوں 2 سگے بھائی قتل

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

رائیونڈ؛ 30 روپے کے تنازع پر پھل فروشوں کے ہاتھوں 2 سگے بھائی قتل

رائیونڈ میں محض 30 روپے کے جھگڑے نے دو بھائیوں کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق موضع رتی پنڈی کے رہائشی 22 سالہ واجد اور 25 سالہ راشد نے ایک ریڑھی والے سے پھل خریدا تو معمولی رقم کے تنازع پر بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ اسی دوران ریڑھی بان تیمور، اویس اور ان کے ساتھیوں نے دونوں بھائیوں کو ڈنڈوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

تشدد کے نتیجے میں واجد موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ راشد کو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مرکزی ملزم تیمور گرفتار ہو چکا ہے جبکہ اویس اور دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

اس واقعے کا افسوسناک پہلو یہ ہے کہ موقع پر موجود لوگ جھگڑا روکنے کے بجائے موبائل فون سے ویڈیوز بناتے رہے اور دو نوجوان زندگی سے محروم ہو گئے۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔