لاہور، 3 اگست 2025، چوہنگ اجتماعی زیادتی کیس کے تمام چار ملزمان اب پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ آخری ملزم زاہد کو سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے آج صبح گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے اس نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی کاروائی سے زاہد نامی ملزم موقع پر پر ہلاک ہو گیا۔کیس کے تمام ملزمان مارے جاچکے ہیں۔ جن میں پہلے ہی اویس، ارشاد اور تیسرا ملزم کو پولیس مقابلے میں ہلاک کیا جاچکا ہے۔
یہ واقعہ 25 جولائی کا ہے جب ملزمان نے شاہ پور کانجراں میں ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ خاوند کی موجودگی میں اجتماعی زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کیا اور 12 گھنٹے کے اندر دو ملزمان کو مقابلے میں ہلاک کیا۔ آج کا مقابلہ چوتھے اور آخری ملزم کے ساتھ ہوا، جس کے بعد پولیس نے کیس کو قریب قرار دیا ہے۔
حوالہ: تمام تفصیلات دنیا نیوز، ایکسپریس اردو اور سی سی ڈی بریفنگ سے حاصل کی گئی ہیں۔