ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا نے حالیہ انٹرویو میں ویرات کوہلی اور سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق کے ساتھ مبینہ تعلقات کی افواہوں پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوہلی کے ساتھ ان کی ملاقات صرف ایک روزہ اشتہار کی شوٹنگ تک محدود تھی، اور اس کے بعد نہ کبھی رابطہ ہوا نہ ملاقات۔
عبدالرزاق سے متعلق 2020 کی “خفیہ شادی” کی خبروں پر تمنا نے ہنستے ہوئے کہا کہ “سوشل میڈیا واقعی ایک مزے کی جگہ ہے”۔ انہوں نے وضاحت کی کہ دونوں کی وائرل تصویر صرف ایک جیولری اسٹور کی افتتاحی تقریب کی تھی جہاں وہ اتفاقاً اکٹھے نظر آئے تھے، اس کے علاوہ ان کا کوئی رابطہ یا تعلق نہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ایسی بے بنیاد افواہیں اکثر تکلیف دیتی ہیں، لیکن انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسی خبروں کو نظر انداز کر کے اپنے کام پر توجہ دیں گی۔
ذریعہ: Express.pk، Daily Jang – 4 اگست 2025