اسلامآباد: محکمہ موسمیات نے یکم تا چند دن کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بعض مقامات پر شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے۔ موسمیاتی نظام کے تحت منگل 29 جولائی سے جمعرات 31 جولائی 2025 تک اسلامآباد، راولپنڈی، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں بادَل برسنے اور کئی مقامات پر شدید بارشوں کا امکان ہے ۔
پریس ریلیز کے مطابق مون سون کی نمی اور مغربی ہواؤں کا سسٹم آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید مستحکم ہوگا جس سے چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ، مری، گلیات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں بہت زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں ۔ محکمہ نے خبردار کیا ہے کہ اچانک سیلاب، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خطرہ ہے، اس لیے عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضرری سفر سے گریز کریں اور موسمی اپڈیٹس پر نظر رکھیں ۔
ذریعہ: National Weather Forecasting Centre, Islamabad – 29 تا 31 جولائی 2025۔