تین برسوں میں 113 ریلوے حادثات، رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

تین برسوں میں 113 ریلوے حادثات، رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک): وزارتِ ریلوے کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران ملک بھر میں 113 ریلوے حادثات پیش آئے، جن میں درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا۔ رپورٹ کے مطابق، ان حادثات کی بنیادی وجوہات میں غفلت، ناقص ٹریکس، پرانی انجن مشینری اور انسانی غلطیاں شامل ہیں۔

دستاویز کے مطابق، سب سے زیادہ حادثات پنجاب اور سندھ کے ٹریکس پر پیش آئے، جہاں سگنل سسٹم کے پرانے ہونے اور مینٹیننس کے فقدان نے ریلوے آپریشن کو خطرناک حد تک متاثر کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صرف 2024 میں 38 حادثات ہوئے، جن میں 56 افراد جاں بحق اور 180 زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں یہ بھی اعتراف کیا گیا کہ بیشتر حادثات ایسے مقامات پر ہوئے جہاں لیول کراسنگ پر حفاظتی عملہ موجود نہیں تھا۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ مال گاڑیوں کی خرابی، انجن کی فنی ناکامی اور سگنل فالٹ بھی بڑے حادثات کی بڑی وجوہات بنے۔

ذرائع کے مطابق، وزارت ریلوے نے حالیہ اجلاس میں حادثات کی وجوہات کے ازالے کے لیے سیفٹی ڈویژن کو ازسرِ نو منظم کرنے، جدید ٹیکنالوجی کے نفاذ اور عملے کی تربیت کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نئے حفاظتی اقدامات سے آئندہ حادثات میں خاطر خواہ کمی لانے کی کوشش کی جائے گی۔

تازہ ترین پوسٹ ....

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔